ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

داڑھی بھی گئی او رنوکر ی بھی

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے اپنے اصلاحی خطاب میں ایک سچا واقعہ سنایا کہ ایک دوست لندن میں تھے وہ ملازمت کیلئے ایک جگہ انٹرویو دینے کے لیے گئے اس وقت ان کے چہرہ پر داڑھی تھی جو شخص انٹرویو لے رہا تھا اس نے کہا کہ داڑھی کے ساتھ یہاں کام کرنا مشکل ہے اس لیے یہ داڑھی ختم کرنی ہوگی اب یہ بڑے پریشان ہوئے کہ میں اپنی داڑھی ختم کروں یا نہ کروں؟

اس وقت تو وہ واپس چلے آئے اور دو تین دن تک دوسری جگہوں پر ملازمت تلاش کرتے رہے لیکن دوسری جگہ ملازمت نہیں ملی اس لیے پریشان تھے بالآخر انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ چلو داڑھی کٹوا دیتے ہیں تاکہ ملازمت مل سکے چنانچہ اس شخص نے داڑھی کٹوا دی اور اسی جگہ ملازمت کیلئے پہنچ گیا جب وہاں پہنچا تو انہوں نے پوچھا کیسے آنا ہوا؟اس نے جواب دیا کہ آپ نے کہا تھا کہ داڑھی کٹوا دو تو تمہیں ملازمت مل جائی گی اس لیے میں داڑھی کٹوا آیا ہوں اس نے پوچھا کہ آپ مسلمان ہیں؟ اس نے کہا جی ہاں میں مسلمان ہوں اس نے پوچھا کہ آپ داڑھی کو ضروری سمجھتے تھے یا غیری ضروری؟اس نے کہا ضروری سمجھتا تھا اور اسی وجہ سے رکھی تھی اس نے کہا جب آپ جانتے تھے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے تحت داڑھی رکھی تھی اور اب آپ نے صرف میرے کہنے پر اللہ تعالیٰ کے حکم کو توڑ دیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے وفادار نہیں اور جو شخص اپنے رب کا وفادار نہ ہو وہ اپنے افسر کا بھی وفادار کبھی نہیں ہوسکتا لہذا اب ہم آپ کو ملازمت پر رکھنے سے معذور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…