ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اے پیارے نبیﷺ کیا وہ بستی بھی ملیا میٹ ہو سکتی ہے جہاں نیک لوگ رہتے ہوں؟

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

ایک دفعہ امام الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں محفل لگی تھی تو محفل میں بیٹھے ایک صحابی نے امام الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ‘‘اے پیارے نبیﷺ کیا وہ بستی بھی ملیا میٹ ہو سکتی ہے جہاں نیک لوگ رہتے ہوں اور عبادات میں مصروف ہوں آپﷺ نے ارشاد فرمایا ہاں وہ بستی بھی ملیا میٹ ہوسکتی ہے وہ اس لئے کہ جہاں بے غیرتی و بے شرمی عا م ہوجائے ،بے حیائی کے خلاف کوئی بولنے والا نہ ہو،

عالم دین چپ سادھ لیں تو اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوسکتا ہے ہمارے پیارے نبیﷺ کی زوجہ مطاہرہ کا ارشاد ہے کہ جہاں زنا عام ہوجائے وہاں اللہ کا عذاب آسکتا ہے ۔مگر افسوس کہ ہم بے فکری کے عالم میں پڑے آنکھیں اور کان بند کئے ہوئے ہیں اور زندگی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم اپنا اپنا فرض ادا کریں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر نے کی سبیل پیدا کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم بھی قبروں میں پڑے سانپوں ، بچھوؤں اور کیڑوں کی غذا بن جائیں وقت بڑی تیزی سے گذرتا جارہا ہے اس وقت کو غنیمت سمجھو اور اللہ تبارک تعالیٰ سے معافی مانگ کر اس کے پیارے نبیﷺکی صحیح انداز میں غلامی کریں پھر یہ وقت ہاتھ سے نکل جائے گا تو رونا ہی رہ جائے گا۔ بابا فرید کی محلے دارنیوں نے فرید کی والدہ سے پوچھا کہ آپکا فرید سارا سارا دن درودِ پاک پڑھتا ہے ،رات کو مصلے پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہوئے روتا ہے جبکہ ہمارے بچے سارا دن گلی میں گْلی ڈنڈا اور اِل کانگڑا کھیلتے ہیں فرید کی ماں ہمیں یہ تو بتا کہ آپ کے فرید میں کیا رکھا ہے۔فرید کی ماں نے کہا اے محلے دارنیوں رب العزت کی قسم جب تک میں باوضو نہ ہوجاؤں فرید کو دودھ نہیں پلاتی یہ صرف فرید کا کمال ہی نہیں یہ اس مقدس دودھ کا کمال ہے جو فرید کی رگوں میں حرکت کررہا ہے ایسی ماؤں سے ولی، قطب اور غوث ہی پیدا ہونگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…