اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

سپاٹ فکسنگ سکینڈل،عرفان اور خالد لطیف نے ایف آئی اے سامنے پیش، بیان ریکارڈ کروا دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں ایف آئی اے متحرک ہوگئی۔ پانچ کھلاڑیوں کو طلب کرلیا ،محمد عرفان اور خالد لطیف ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے جبکہ خالد لطیف نے بیان ریکارڈ کرادیاہے۔ ناصر جمشید کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تاہم وہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے8موبائل فونز کا ڈیٹاایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)

نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے موقع پر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل پانچوں کھلاڑیوں خالد لطیف، شرجیل خان، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ سے متعلق تحقیقات اور سوالات کیلئے طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران منظر عام پر آنے والے اسکینڈل میں جن چار کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا ہے ان میں سے شرجیل، خالد لطیف اور عرفان کا تعلق  اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…