ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اماں کس کے گھر جائیں گی؟

datetime 18  مارچ‬‮  2017 |

تینوں بیٹوں اور دونوں بیٹیوں کے چہرے پر ایک ہی سوال تھا۔اور وہ سب کے سب گزشتہ ایک گھنٹے سے ہسپتال کے برآمدے میں ٹہل ٹہل کر اس سوال کا جواب سوچ رہے تھے ۔میرا خیال ہے اظفربھائی سب سے بڑے ہیں۔ان کا فرض ہے کہ اماں کواپنے گھر لے جائیں صائمہ نے بڑی دیر کے بعد اٹکتے ہوئے کہا ۔اظفر نے اپنی بیوی کی طرف دیکھا جو مسلسل تسبیع کے دانے رول رہی تھی اور اماں کی سلامتی کی دعائیں مانگ رہی تھی۔

میں اپنے فرض سے انکار نہیں کرتالیکن تم سب جانتے ہو حرا سروس کرتی ہے اور اماں کیلئے اب فل ٹائم عورت کی ضرورت ہے میرا خیال ہے تم گھر رہتی ہو تم اماں کی دیکھ بھال اچھی طرح کر لو گی۔خرچہ کی فکر نہ کرنا وہ میں دوں گا ۔اظفر نے خرچے پر زور دے کر کہا میری تو بڑی خواہش ہے کہ اماں کی خدمت کروں مگر آپ تو جانتے ہوکہ میرے سسرال والے کس طرح کے ہیں اور میں یہ سب برداشت نہیں کر سکتی کے میرے بھائیوں کو کوئی برا کہے ۔پھر؟ کچھ لمحوں کیلئے پھر سکوت چھاگیا۔میرا خیال ہے ظفر بھائی کے پاس اماں زیادہ آرام سے رہ سکتی ہیں سائرہ نے ہکلاتے ہوئے منجھلے بھائی کی طرف دیکھا۔میرا بھی یہی خیال ہے ۔اظفر نے فوراََ چھوٹی بہن کی تائید کی ۔ظفر اور اسکی بیوی نے آنکھوں میں ایک دوسرے سے کچھ کہا اصل میں اماں کا کبھی بھی ہمارے گھر دل نہیں لگا وہ تو ہمارے گھر دو دن سے زیادہ رہتی ہی نہیں۔بیماری میں تو انسان تنہائی سے گھبراتا ہے۔شاہنہ نے شوہر کے کچھ کہنے سے قبل ہی صفائی پیش کر دی پھر اب کیاہوگا؟میری تو مجبوری ہے میری آمدنی بھی کم ہے،پھر میرے گھر میں تو بالکل جگہ نہیں اظہر نے کہا۔پھر،پھراماں کس کے گھر جائیں گی ؟سب مجبور تھے اور سوچوں میں غرق تھے۔آپ سب وارڈ نمبر 2 کی مریضہ کے رشتہ دار ہیں ؟ ان سب نے گھبرا کر سر اٹھایا جی!جی!آپ کو وارڈ میں ڈاکٹر بلا رہے ہیں ۔

خدا خیر کرے وہ سب تیزی سے وارڈ میں داخل ہوے ۔آئی ایم سوری شی از expiredڈاکٹر نے اظفر کے کاندھے پر ہاتھ رکھتے ہوے کہا ۔سب نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا۔سب کے چہروں پر ظاہری غم کے ساتھ ہی ایک کمینی سی مسرت کا عکس بھی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…