ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایسے ہاتھوں نے چھوا کہ بکری 18 سال دودھ دیتی رہی

datetime 18  مارچ‬‮  2017 |

رحمت عالم ﷺجب اپنے یار غار حضرت ابوبکر صدیقؓ کے ساتھ ام معبد کے دروازے پر پہنچے، کہا ،میرے یار کو بھوک لگی ہے کیا کچھ کھانے کو مل سکتا ہے، ام معبد کہتی ہیں اتنا حسین چہرہ ،ایسا بابرکت چہرہ کہ جس نے سارے گھر کے در و دیوار روشن کر دیے، کہا بیٹا گھر میں کچھ نہیں بکریاں چرنے کے لیے گئی ہیں،

سراج منیر کی نظر صحن میں بندھی ایک لاغر بکری پر پڑی، فرمایا !اماں اگر اجازت دو تو اس کا دودھ دھو لیں، ام معبد کہتی ہیں اس نے تو ایک عرصہ ہوا دودھ دینا چھوڑ دیا ہے، کہا اماں تو اجازت تو دے، اسے کیا پتا آج اس کے گھر کون آیا ہے، اسے کیا پتہ کہ یہ جہاں جاتے ہیں رب کی رحمتیں ساتھ جاتی ہیں،ام معبد بیان کرتی ہیں اتنے خوبصورت چہرے کے اصرار پر انکار کی جرأت نہ ہوئی، کہا ٹھیک ہے بیٹا دیکھ لو اگر دو چار دھاریں دودھ کی نکل آئیں، پاک پیغمبر ﷺکے مبارک ہاتھوں نے بکری کے تھنوں کو چھوا،ہاں وہی مبارک ہاتھ جو اٹھتے تو ابر رحمت برسنے لگتا، جو مبارک انگلی اٹھتی تو چاند کٹنے لگتا ،جو مبارک انگلی پھرتی تو بادل پھٹنے لگتا، یوں محسوس ہوا بکری کو انہی ہاتھوں کے چھونے کا انتظار تھا، فرمایا اماں برتن لاؤ، ام معبد چھوٹا سا برتن اٹھا لائی، وہ بھر گیا، کہا اور برتن لاؤ حتی کہ گھر کے سبھی برتن دودھ سے بھر گئے، وہ بکری رحمت عالم ﷺکے ہاتھوں کے لمس کو محسوس کرنے کے بعد اٹھارہ سال زندہ رہی،لیکن کبھی اس کا دودھ خشک نہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…