نیویارک (آئی این پی )چین نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی مسئلے (ایٹم بم بنانے سے متعلق افواہوں اورایٹمی صلاحیت کو ترقی دینے)سے متعلق جامع معاہدے کی تکمیل آسان نہیں، فریقین کو معاہدے پر عمل درآمد کیلئے سیاسی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہیئے ،بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاو کی روک تھام کی جائے، اہم بات جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ
میں چین کے مستقل مندوب لیو جیے ای نے سلامتی کونسل میں عدم پھیلاو سے متعلق علاقائی اہم مسائل کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عدم پھیلاو سے متعلق علاقائی اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے سیاسی اور سفارتی طریقے اپنائے جانے چاہئیں ۔چینی مندوب نے کہا کہ مختلف فریقوں کو جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک رکھنے کی تکمیل کے لیے مذاکرات سے مسئلے کا حل کرنا چاہیئے۔ کوریا میں کشیدگی کو کم کرنا ہے۔