بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

2007ء کے دورہ بھارت کے دوران معروف بکی نے پوری پاکستانی ٹیم کو شاپنگ کروائی تھی,دانش کنیریا

datetime 15  مارچ‬‮  2017 |

کراچی(آن لائن) میچ فکسنگ کے معاملے پر تاحیات پابندی کا شکار پاکستانی سپنر دانش کنیریا نے انکشاف کیا ہے کہ 2007ء کے دورہ بھارت کے دوران معروف بکی نے پوری پاکستانی ٹیم کو شاپنگ کروائی تھی۔دانش کنیریا نے انکشاف کیا کہ 2007ء کے دورہ بھارت کے دوران بھارت کے ایک معروف بکی نے پوری پاکستانی ٹیم کو شاپنگ کروائی تھی، پی سی بی حکام کو اس تمام واقعے کا علم تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی کارروائی

نہیں کی گئی تھی۔دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس معاملے میں خالد لطیف، شرجیل خان اور محمد عرفان کو عبوری طور پر معطل کر کے انہیں چارج شیٹس بھی جاری کی جا چکی ہیں۔ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خود دانش کنیریا بھی میچ فکسنگ کے معاملے پر تاحیات پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کیس کو بھی دوبارہ سے دیکھا جائے۔واضح رہے کہ 2007ء میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی سکواڈ کی قیادت شعیب ملک کر رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، سرفراز احمد، سلمان بٹ، عمر گل، فیصل اقبال، افتخار انجم، دانش کنیریا، مصباح الحق، عبدالرحمان، شعیب اختر، محمد سمیع، سہیل تنویر، یاسر حمید، یونس خان، محمد یوسف، رائو افتخار، یاسر عرفات، عمران نذیر، فواد عالم، محمد آصف اور شاہد آفریدی شامل تھے۔اس دورہ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ون ڈے میچ کھیلے گئے تھے جن میں سے 2 میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی جبکہ بھارت نے 3 میچ جیت کر سیریز اپنے نام کی تھی۔ اسی طرح تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بھارت نے جیتا جو فیصلہ کن ثابت ہوا اور اگلے دو میچ بغیر نتیجہ ختم ہوئے تھے اور یوں ٹیسٹ سیریز بھی بھارت کے نام رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…