پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کوہلی میرے پسندیدہ کرکٹر نہیں، انوشکا شرما

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ کوہلی ان کے پسندیدہ کرکٹر نہیں ہیں اور وہ پوری ٹیم کی حمایت کرتی ہیں۔ ممبئی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشکا شرما نے کہا کہ مجھے کرکٹ زیادہ پسند نہیں، میں ٹینس کو پسند کرتی ہیں۔ بھارتی ٹیم میں مجھے سارے کرکٹر اچھے لگتے ہیں، کوہلی بطور کرکٹر زیادہ پسند نہیں۔ انوشکا نے تقریب کے دوران بار بار کوہلی کے ذکر پر غصے میں آ کر یہ بھی کہہ دیا کہ وہ ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات نہ کئے جائیں۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دوستی کے قصے تو اب پرانی بات ہیں، نئی خبر یہ ہے کہ جلد ہی دونوں شادی بھی کر لیں گے اور ورلڈ کپ کے بعد اس حوالے سے کوئی خوش خبری سامنے آنے کا امکان ہے۔ تقریب میں جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انوشکا طیش میں آ گئیں اور انہوں نے سوال پوچھنے والے صحافی کی ہی کلاس لے ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو فنکاروں کی ذاتی زندگی کی بجائے ان کی کارکردگی اور فلموں میں ان کی اداکاری پر توجہ دینا چاہئے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…