ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

کسی برے کام سے منع نہیں کروں گامگر ایک بات مان لو

datetime 14  مارچ‬‮  2017 |

اگر تمہیں شراب پینی ہے تو پیو، کوئی اور نشہ کرتے ہو تو کرتے رہو ،کسی برے کام سے میں تمہیں نہیں روکوں گا۔ بس میری ایک بات مان لو، جب بھی مسجد میں اذان کی آواز گونجے تو نماز کے لیے دیر مت کرنا، چاہے کوئی اور نیکی کا کام نہ کرنا مگر پانچ وقت کی نماز ضرور پڑھنا، وہ آدمی یہ کہہ کے چلا گیا اور ہم سب ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے۔ یہ کئی سال پہلے کی بات ہے جب لڑکپن تھا ،

جب اچھائی اور برائی میں فرق سمجھ میں نہیں آتا تھا۔ رات رات بھر گلیوں میں آوارہ گردی کرتے رہنا، بری صحبتوں کے برے آثار کردار پہ نمایاں تھے۔ کل کیا ہوگا، یہ سوچنا ضروری نہیں تھا، آج اور صرف آج کی باتیں، زندگی کھل کے جیو کے نعرے لگاتے ہم دوستوں کا ٹولہ ایک درزی کی دکان پہ دیر رات خوش گپیوں میں مشغول تھا۔ ہمارے قہقہوں کی آوازیں رات کی تاریکی میں بہت دور تک جارہی تھیں۔ اتنے میں ایک شخص ہمارے پاس آکے بیٹھ گیا۔ ہم میں سے کوئی اسے نہیں پہنچانتا تھا۔ اسکی شکل پہ نور تھا ، یقیناً کوئی نیک انسان ہی تھا۔ اسے دیکھ کے جب ایک دوست شراب کی بوتلیں چھپانے لگا تو اس آدمی نے بولا، چھپا کیوں رہے ہو۔ میں تمہیں منع نہیں کررہا جو دل کر ے کرو لیکن میری اتنی عرض ہے کہ جہاں اپنے لیے اتنا کر رہے ہو ،بس پانچ وقت کی نماز بھی پڑھ لو۔ وہ چلا گیا اسکے جانے کے بعد سب پھر سے اپنی اپنی ہانکنا شروع ہوئے۔ان دنوں مجھے میرے والد نے پڑھائی کے لیے ملک سے باہر بھیج دیا تھا اور چند سال بعد میں واپس آیا، ان پرانے دوستوں سے مل کے وہ پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔ مجھے سارے دوست نظر آئے پر ایک دوست کی کمی تھی، میں نے اسکے بارے میں دریافت کیا تو سب ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے۔ میرے بار بار اسرار پر وہ مجھے ساتھ لیے ایک مسجد کے دروازے تک لے کے گئے۔ تھوڑی دیر میں مسجد سے ایک شخص نکلا جس کا چہرہ پر نور تھا،

سر پہ ٹوپی اور لباس انتہائی سادہ تھا۔ یہ میرا وہ دوست تھا جو اس رات ایک شخص سے شراب کی بوتلیں چھپا رہا تھا۔ مجھے میری آنکھوں پہ یقین نہیں آیا۔ اس رات کے بعد اجنبی کی بات پہ عمل کرکے اس نے نماز پڑھنا شروع کیا۔ جیسے جیسے دن گزرے برائی اچھائی پہ حاوی ہوتی گئی، دن رات شراب پینے والا سچے دل سے نمازی بن گیا۔ آ ج میں جینے والے کو کل کی فکر ہونے لگی۔ وہ جھومنا وہ ناچنا کیسے سجدوں میں بدلا نہ اسے پتہ چلا نہ ہی کوئی اور محسوس کر پایا۔ اتنے عرصے بعد اس دیکھ کے مجھے وہ اجنبی لگا۔ پر اس اجنبی میں اتنی کشش تھی کہ میری آنکھیں نم ہو گئیں۔بیشک نماز برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…