منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کے کس ریلوے منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کا حکم دیدیا؟

datetime 14  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسلام سب انسانوں کو مذہب کے انتخاب کا حق دیتا ہے اور طاقت سے مذہب کی تبدیلی کو جرم قرار دیتا ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار ہولی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آنے کی بہت خوشی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا۔

گورنر ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی روشنیاں واپس لائے ہیں اور سندھ کے عوام کی مزید خدمت کریں گے، جبکہ کراچی میں امن و امان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو سندھ بھر میں الیکشن کی بھرپورتیاریوں کی ہدایت بھی جاری کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…