جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

کولکتہ ائیرپورٹ پر مداحوں کا ودیا بالن کیساتھ ایسا سلوک کہ ادکارہ بھی خاموش نہ رہ سکیں ، کیا کہہ دیا ؟

datetime 15  مارچ‬‮  2017 |

کولکتہ(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کولکتہ ایئرپورٹ پر مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم ’’بیگم جان‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پروڈیوسر مہیش بھٹ اور ہدایتکار سری جیت مکھرجی کے

ہمراہ کولکتہ ایئرپورٹ پہنچیں جہاں ایک مداح نے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر اداکارہ نے خوش دلیسے آمادگی ظاہر کردی لیکن اس دوران مداح نے اداکارہ کی کمر کے گرداپنا بازو حائل کرنے کی کوشش کی جس نے انہیں کو چونکا دیا۔ودیا بالن نے مداح سے بازو ہٹانے کا کہا جس پر مداح نے ہاتھ ہٹانے سے انکارکردیا تاہم اداکارہ کے مینیجر کی مداخلت پرمداح نے کمر سے ہاتھ ہٹا دیا جب کہ کچھ ہی لمحوں بعد ایک بار پھر مداح نے ان کی کمر کے گرد بازو حائل کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ سیخ پا ہوگئیں اور چلانا شروع کردیا۔ ودیا بالن کے چلانے کے باوجودمداح نے بھی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیلفی لینے کی فرمائش کرڈالی لیکن اس بار اداکارہ نے سیلفی لینے سے منع کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…