اسلام آباد ( آئی این پی ) پارلیمنٹ میں دو اراکین میں تصادم کے حالیہ ناخوشگوار واقعہ پر دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ دو تین روز میں صلح کا قوی امکان ہے، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ترمیم کی منظوری کے مرحلے میں رخنہ کے پیش نظر دونوں جماعتوں کے مشترکہ دوست مراد سعید اور جاوید لطیف میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کشیدگی کو ختم کرانے کے لئے سرگرم ہیں ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ
معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور ابتدائی طور پر اس بات پر خاموش مفاہمت ہو گئی ہے کہ پارلیمنٹ میں کسی صورت سیاسی کشیدگی کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا ۔ صلح صفائی کے ذریعے اس معاملے کو حل کیا جائے گا ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے قائم چھ رکنی کمیٹی کے اراکین کی اکثریت کی گئی یہی رائے ہے کہ دونوں اراکان میں صلح کرا دی جائے ۔