اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

سنجے دت جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بارجنم لینا ہوگا‘ رنبیرکپور

datetime 13  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوپال(این این آئی) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے کہا کہ سنجے دت جیسی زندگی گزارنے کے لیے 100 بار جنم لینا ہوگا۔بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے والے ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور رنبیر کپور نے بھارتی شہر بھوپال میں فلم سے متعلق پریس کانفرنس کی جب کہ اس موقع پر فلم میں مرکزی کردار کرنے والے رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی زندگی بہت نشیب و فراز پر مبنی ہے اور ان جیسی

زندگی گزارنے کے لیے 100 بار پیدا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کے کردار کے ذریعے والدین اور دوستی سمیت زندگی کے دیگررشتوں کو نبھانے کا طریقہ سیکھ رہا ہوں جب کہ اس فلم سے میری ذاتی زندگی میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ہدایتکار راج کمار ہیرانی کا کہنا تھا کہ سنجے دت پیرول پر25 دن کے لیے جیل سے باہر آئے تو ان سے منا بھائی کے سیکوئل کے سے متعلق بات کرنے گیا تھا لیکن باتوں باتوں میں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتانا شروع تو منا بھائی کی بجائے ان کی زندگی پر فلم بنانا بہتر لگا۔واضح رہے کہ رنبیر کپور فلم میں سنجے دت، پریش راول ان کے والد سنیل دت اور اداکارہ منیشا کوائرالا ان کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…