اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی فون کے نئے ماڈل کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)ایپل ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنا نیا آئی فون متعارف کروانے جا رہی ہے لیکن اس نئے ماڈل کا نام تبدیل کر دیا گیا ۔ آئی فون کے گزشتہ ماڈلز کے نام تقریباً ایک ہی ترتیب میں تھے جیسا کہ آئی فون 3G, 4, 4S, 5 اور آئی فون 6، اور صارفین کا خیال ہے کہ نئے ماڈل کا نام آئی فون 8 ہو گا لیکن ایسا نہیں ہے اور ٹیکنالوجی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس مرتبہ آئی فون کے ڈیزائن اور فیچرز میں بڑی تبدیلیوں کیساتھ

ساتھ نام بھی تبدیل کیا جائے گا۔ اس سے پہلے اطلاعات تھی کہ کمپنی نے نئے ماڈل کے ڈیزائن کو بالکل تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور صارفین کو بالکل مختلف اور پہلے سے بڑی سکرین والا فون دیکھنے کو مل سکتا ہے تاہم اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ اس کا نام بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔اور اس کا نام آئی فون 8 نہیں بلکہ ” آئی فون ایڈیشن ” ہو گا۔اس کے علاوہ ایپل واچ کے نئے ماڈل کا نام بھی ”واچ ایڈیشن “ رکھا جائے گا۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق نیا ماڈل اب تک کا سب سے مہنگا فون بھی ہو گا اور ایک اندازے کے مطابق اس کی کم از کم قیمت بھی 1,000 ڈالر ہو گی جبکہ آئی فون 7 جب فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا تو اس کی قیمت 649 ڈالر تھی۔ کمپنی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایپل رواں سال ایک یا دو نہیں بلکہ 3 ماڈل متعارف کرائے گی۔ ایک ماڈل آئی فون ایڈیشن ہوگا جبکہ اس کے ساتھ ہی آئی فون 7S اور آئی فون 7S Plus بھی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے جن کی قیمت آئی فون ایڈیشن کی نسبت کم، ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ بھی آئی فون 7 کے ساتھ ملتے جلتے ہوں گے۔آئی فون کی قیمت اور اس کے نام کی تبدیلی کے بارے میں کمپنی نے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کیں لیکن مختلف ویب سائٹس یہی دعوے کر رہی ہیں تاہم غیر مصدقہ ذرائع سے بھی ان کی تصدیق نہیں ہو سکی اور یوں ان معلومات کو تاحال افواہ ہی قرار دیا جا سکتا ہے اور اصل حقائق آئی فون کے منظرعام پر آنے سے ہی معلوم ہو سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…