بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

نامور ماڈل ایان علی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

datetime 14  مارچ‬‮  2015 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ملک کی نامور ماڈل ایان علی کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایان علی اسلام آباد سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہورہی تھیں لیکن اے ایس ایف کے کاؤنٹر پر پہنچ کر جب ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے بیگ کے خفیہ خانوں سے 5 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم برآمد کی گئی جس پر انہیں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھئے: سلمان خان کے منہ موڑتے ہی گمنامی میں جانے والی اداکارائیں

بعد ازاں ایان علی کو راولپنڈی کی خصوصی کسٹم عدالت میں پیش کیا گیا جہاں کسٹم حکام نے عدالت سے ملزمہ کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، اس دوران ملزمہ کے وکیل نے اس بات کا اقرار کیا کہ برآمد ہونے والی رقم ان کی موکلہ کی ہی ہے۔ عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایان علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔دوسری جانب ایان علی کی جانب سے عدالت کے رو برو ضمانت کی درخواست بھی کی گئی جسے عدالت نے سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔

جانئے سلمان خان کی شادی کیسے ہو گی 



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…