کابل(آئی این پی)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہہماری فوج حملہ کرنیوالوں کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں،جوامن نہیں چاہتے انہیں ملک سے ختم کردیاجائیگا۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابق صدراشرف غنی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فوج حملہ کرنیوالوں کوشکست دینے کی
صلاحیت رکھتی ہیں۔جوطالبان ہمارے لوگوں کوماررہے ہیں وہ ہمارے دشمن ہیں،افغان صدراشرف غنی نے کہاکہ افغانستان میں 20 دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں،افغانستان میں غیرملکی افواج کی موجودگی کی وجہ طالبان ہیں۔انھوں نے کہا کہ دوسروں کی باتوں میں آنے والے نوجوان ملک کیخلاف کام کرنابندکریں۔