اسلام آباد(آئی این پی )قبائل نے فا ٹا کوخیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے دن تین مارچ کو ہر سال یوم آزادی منانے کا اعلان کردیا ، یہ اعلان پیرکو قومی اسمبلی میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈرشاہ جی گل آفریدی نے ایوان کی کاروائی کے دوران کیا نکتہ اعتراض پرفاٹا کے پارلیمانی لیڈرنے کہا کہ تین مارچ2017 کو فا ٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے بارے میں کابینہ کا فیصلہ آنے پر قبائلی علاقوں خوشی کی لہر دوڑ گئی، فاٹا
میں حکومتی اعلان پر جش کا سماں ہے وزیراعظم کے مشکور ہیں۔فاٹا اور پارلیمینٹ میں وزیراعظم کا بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ شاہ گل آفریدی نے حکومت کو قبائل کی طرف سے پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لئے بھی خدمات پیش کی۔ حکومت افغان حکومت کے ساتھ ایک دوسرے کے مطلوب افراد کو حوالے کرنے کا معاہدہ طے کرے ۔ افغانستان اور پاکستان دونوں کو مطلوب دہشتگردوں کو حوالے کرنے کے پابند ہونا چاہیے۔