منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کیساتھ سیریز ،ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اہم اعلان کردیا

datetime 5  مارچ‬‮  2017 |

باربا ڈوس (آئی این پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ شیڈول سیریز میں 2 اضافی ٹی 20 میچز کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس طرح سیریز میں ٹی 20 میچوں کی کل تعداد 4 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کیلئے کرکٹ آپریشنز کے منیجررولینڈ ہولڈر نے کہا ہے کہ ’’ٹی 20 دلچسپ فارمیٹ ہے

انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے مداحوں کیلئے ٹی 20 میچوں کے دوران پیدا ہونے والے سنسنی خیز ماحول کا لطف اٹھانے کا ایک اور بہترین موقع ہے۔‘‘پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو گی جس دوران 3 ون ڈے، 3 ٹیسٹ میچ اور 4 ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اعلان کردہ شیڈول میں صرف 2 ٹی 20 میچ شامل تھے تاہم شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق 4 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا ایک میچ بارباڈوس میں کھیلا جائے گا جبکہ باقی تین میچ کوئنز پارک اوول میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 26 مارچ کو ہو گا اور دوسرا میچ 30 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ یکم اپریل کو اور سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی 20 میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ون ڈے میچ بھی کھیلے گی جن میں سے پہلا میچ 7 اپریل کو ہو گا،اکستان دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 3 ون ڈے میچ بھی کھیلے گی جن میں سے پہلا میچ 7 اپریل کو ہو گا، دوسرا میچ 9 اپریل کو او ر تیسرا میچ 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل سے 26 اپریل تک، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے 4 مئی تک اور پانچواں ٹیسٹ میچ 10 مئی سے 14 مئی تک کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…