برلن:(نیوز ڈیسک) راہگیروں کی نمائندگی کرنیوالی ایک جرمن تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثات میں کمی لانے کے لئے سٹی ٹریفک کے دوران چلتے ہوئے اپنے سمارٹ فونز استعمال کرنے پر لوگوں پر پابندی عائد کی جائے۔ ایسوسی ایشن آف پیڈے سٹیڈیم ٹریفک جرمنی نے اپنے میگزین کے تازہ شمارے میں موقف اختیار کیا ہے کہ یہ عام فہم بات ہے سمارٹ فونز اپنے آس پاس کے ٹریفک خطرات سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔ میگزین میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں اب تک حادثات کا مناسب تجزیہ نہیں کیا گیا ہے اور زیادہ تر توجہ موٹر سائیکل سواروں پر مرکوز ہے۔ یہ بات اس بین الاقوامی جائزے کے پس منظر میں کہی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا زیادہ تر خطرہ ان کے ڈیجیٹل ساتھیوں کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ برلن میں قائم اس گروپ نے تجویز پیش کی ہے کہ ان راہ گیروں کو جو ٹریفک کے قریب اپنے سمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں ڈرائیوروں کے لئے موجودہ سزاﺅں کے مطابق جرمانہ کیا جائے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ وہ چلتے ہوئے اپنا سر اونچا رکھو کے نعرے کے ساتھ اپنی مہم چلائے گی۔
پیدل چلتے ہوئے سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
مومنہ اقبال نے حمزہ حبیب سے نکاح کرلیا
-
بنگلادیش کا بڑا فیصلہ، پاسپورٹ پر دوبارہ ”سوائے اسرائیل” لکھنے کا اعلان



















































