لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کافائنل جوکہ 5مارچ کولاہورمیں کھیلاجائے گااوراس فائنل میچ کودیکھنے کےلئے پاکستانی عوام طرح طرح کے حربے استعما ل کررہے ہے ۔پی ایس ایل کے فائنل میچ کےلئے جہاں کئی افراد نے اپنے ضروری کام چھوڑکرفائنل کے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں
وہاں پرلاہور کا ایک طالب علم بھی پی ایس ایل کے فائنل کاٹکٹ خریدنے کےلئے اپنےپیپرکی تیاری چھوڑکربینک گیالیکن اس کوٹکٹ نہ مل سکی ۔ٹکٹ نہ ملنے پراس طالب علم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ انتظامیہ جان بوجھ کر ٹکٹ نہیں دے رہی ہے کیونکہ یہ ٹکٹس ایسے لوگوں کودیئے جائینگے جن کے پاس پیسے بہت ہیں اوروہ یہ ٹکٹ بلیک میں بھی خریدیں گے ۔



















































