جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملتان کی روبوٹ ویٹرس نے دنیا بھرمیں دھوم مچادی

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)ملتان کی روبوٹ ویٹرس نے دنیا بھرمیں دھوم مچادی ،سوشل میڈیا کے بعد اب نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پربھی اس کے چرچے ہیں،ملتان کینٹ کے علاقے میں واقع فاسٹ فوڈ کے نجی ریستوران میں اب روبوٹ ویٹرس مہمانوں کی تواضع کرتی ہے ۔روبوٹ ویٹرس نسٹ( NUST)یونیورسٹی کے گریجویٹ سید اسامہ عزیز کی تخلیق ہے ،جسے انہوں نے 7ماہ کے قلیل عرصے میں ڈیزائن کیا ہے ۔اسامہ عزیز کا کہنا ہے

 

کہ اس نے چینی روبوٹس سے متاثر ہوکر یہ روبوٹ بنایا ہے اور اب وہ حیدرآباد میں واقع ریسٹورنٹ کیلئے بھی روبوٹ ویٹرزتیار کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ روبوٹ کی تکمیل کیلئے تمام سامان پاکستان سے ہی منگوایا گیا ہے ،روبوٹ کسٹمرسے آرڈر لینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ،روبوٹ کو ٹیبل نمبربتایا جاتا ہے اور وہ بتائی گئی ٹیبل نمبرپر کسٹمرز کا آرڈر لیکر پہنچ جاتا ہے ۔اسامہ کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ کا ٹیسٹ ورژن ہے جو 4سے 5لاکھ کی لاگت میں مکمل ہوا ہے ،اسے نئے فیچرز سکھائے جارہے ہیں۔دوسری طرف روبوٹ ویٹرس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے اب نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا میں بھی اس کے چرچے ہیں ،ملتان کے نوجوان انجینئراسامہ عزیز کی اس تخلیق کو کافی سراہا جارہا ہے جبکہ نجی ریستوران کے مالکان بھی چاندی ہوگئی ہے ،خبررساں ادارے آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے جنرل منیجرعامرشہاب نے کہا کہ روبوٹ ویٹرس کی موجودگی نے ہماری سیل کئی گنا بڑھادی ہے ،کسٹمرزکی طرف سے اسے بہت پسند کیا جارہا ہے ،روزانہ سینکڑوں فیملیاں ہمارے ریسٹورنٹ کا رخ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روبوٹ ویٹرزکی تعداد کو بڑھائیں گے جبکہ نئے فیچرز کے ساتھ اس کے اپڈیٹ ورژن بھی جلدلانچ کیے جائیں گے ۔ہمیں فخرہے کہ پاکستان میں پہلی بار اس ٹیکنالوجی کوہم اپنے ریسٹورنٹ میں استعمال کررہے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…