اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کا فائنل جوں جوں قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے ۔عوام کی جانب سے ٹکٹوں کی خرید دیکھ کر ہی اندازہ ہو رہا ہے کہ پی ایس ایل لازماً آئی پی ایل جیسے کرکٹ کے بڑے میلے تک نہ صرف پہنچےگا بلکہ اسے کراس بھی کرے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق کیونکہپی ایس ایل میں
سیکیورٹی رسک بےحد زیادہ ہے اسی لیے حکومت کی جانب سے عوام کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ نادرا کی 4گاڑیاں قذافی سٹیڈیم میں موجود رہیں تاکہ عوام کو بایو میٹرک تصدیق کےبعد اندر جانے دیا جائے ۔ علاوہ ازیں ہدایات میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں ایمبولنس گاڑیاں بھی لازماً موجود رہے تاکہ کسی بھی قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔