خودکشی کے رجحان کو کم کرنے کیلئے سمارٹ فونز ایپلی کیشنز متعارف

13  مارچ‬‮  2015

سیئول (نیوز ڈیسک ) جنوبی کوریا نے طالب علموں کی خودکشی کی بڑھتی ہوئی شرح کو نیچے لانے میں مدد دینے کے لئے سمارٹ فونز ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہیں جو کہ والدین کو خبردار کرتی ہیں جب ان کے بچے خطرے میں ہوں، یہ بات وزارت تعلیم نے جمعہ کو بتائی۔ حکومت کی طرف سے بنائی گئی ایپلی کیشنز، جن کی وزارت کو اس سال نمائش کرنے کی امید ہے، اس مقصد کے لئے بنائی گئی ہیں جو کہ بچوں کی سوشل نیٹ ورکس یا پیغامات یا انٹرنیٹ سرچز میں خودکشی سے متعلق استعمال کردہ الفاظ کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ پھر ایک خبرداری اطلاع کو متحرک کرے گی جو کہ والدین کو انکے سمارٹ فونز پر بھیجی جائے گی۔ طالب علموں کی خودکشی ایک معاشرتی مسئلہ بن چکا ہے، اس کے خاتمے کے لئے تنظیمی اور جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ بات وزارت کے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔ جنوبی کوریا کی خودکشی کی شرح تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کے 34 رکن ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ طالب علموں کی خودکشیاں ایک مخصوص مسئلہ ہے، جس میں ہر سال کالج داخلے کے قومی امتحانات کے وقت اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت تعلیم کی ڈیٹا دکھاتی ہے کہ 2009ء اور 2014ء تک 878 طلباء نے خودکشیاں کیں جن میں گزشتہ سال 118 طلباء شامل ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…