جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی پیشانی پر بوسہ دینے والا یہ شخص کون ہے؟

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ ملائیشیا کے دوران گذشتہ روز ان کی وزیراعظم نجیب عبدالرزاق کے ہمراہ ایک سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ ایسی ہی ایک اور تصویر کو بھی غیر معمولی عوامی پذیرائی حاصل ہوئی۔تصویر میں ملائیشیا کے ایک ممتاز مذہبی مبلغ اور عالم دین کو کوالالمپور آمد پر استقبال کے دوران ان کی پیشانی پر بوسہ دیتے

دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہ سلمان کی پیشانی پر عقیدت سے بوسہ دینے والے مذہبی رہنما چینی نژاد الشیخ حسین یی ہیں۔انہوں نے راہ ہدایت تک پہنچنے کے لیے کئی مذاہب تبدیل کیے۔ پہلے انہوں نے بدھ مذہب اختیار کیا۔ اس کے بعد عیسائیت میں گئے اور آخر کار اسلام قبول کر کے راہ ہدایت پر آگئے۔ الشیخ حسین یی ملائیشیا کی الخادم آرگنائزیشن کی چیئرمین ہیں۔ یہ تنظیم غیرمسلموں کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کرتی ہے۔خود الشیخ حسین یی بھی ایک اسلامی اسکالر ہیں اور انہوں نے اصول دین اور عربی زبان کی تعلیم مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔تعلیم سے فراغت کے بعد انہوں نے ملک میں واپس جا کر غیرمسلموں کی رہنمائی کے لیے الخادم تنظیم قائم کی۔ وہ لوگوں کو اسلامی کی دعوت کی طرف بلانے کے لیے اندرون اور بیرون ملک دورے کرتے اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کی فہم کے لیے لیکچر دیتے ہیں۔کولالمپور میں سعودی سفارت خانے کے مذہبی اتاشی الشیخ عبدالرحمان الھرفی نے بتایا کہ ملائیشیا کے متعدد علما نے شاہ سلمان سے ان کے دورے کے دوران ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں الشیخ حسین یی بھی شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…