راولپنڈی(آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان میں بلا تفریق کاروئیاں کی جا رہی ہیں ، کاروائیاں کسی خاص صوبے کے افراد کے خلاف نہیں ہورہی، مشتبہ افراد کی بلاتفریق گرفتاریاں ہورہی ہیں ۔ دہشت گرد کا کوئی مذہب اور کوئی صوبہ نہیں ہوتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان خود مسائل سے گزررہا ہے اس نے بھی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دی ہیں ۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر میکنزم بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔ بارڈر کھولنے کیلئے افغانستان کو بارڈر پر کچھ اقدامات کرنے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہو یا کوئی بھی ایونٹ کا ہمیں ٹاسک دیا جائے تو ہم سیکیورٹی فراہم کریں گے ۔