اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھنڈی ایک مقبول اور بیشمار فوائد سے بھرپور ذائقے دار سبزی ہے۔بھنڈی اکثر گھروں میں پکائی جاتی ہے لیکن آپ کو یہ جان کے حیرانی ہو گی کہ بھنڈی کا پانی بھی کئی بیماریوں ذیابیطس ،دمہ کولیسٹرول اورگردے کی بیماریوں میں بہت مفید ہے،
بھنڈی میں وٹامنز ،منرلز ،پوٹاشیم ،کیلشیم اور فولک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ جو لوگ ذیابیطس کے ابتدائی دنوں میں بھنڈی کے استعمال کرتے ہیں اس سے موذی بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔بھنڈی کی وجہ سے نہ صرف آپ کا مدافعی نظام بہتر ہو گا بلکہ کولیسٹرول کم رہے گا اور ساتھ ہی خون میں بلڈ شوگر لیول بھی ٹھیک رہے گا۔