برلن(مانیٹر نگ ڈیسک) جرمنی نے سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے پر 50 افغان باشندوں کووطن واپس بھجوادیا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے پر 50 افغان باشندوں کووطن واپس بھجوادیا گیا ہے ۔ سیاسی پناہ کے متلاشی ان 50 افغانوں کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے کابل روانہ کیا گیا ۔
سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے والے افغان باشندوں کی یہ واپسی کابل اور برلن کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آ رہی ہے۔ جرمنی کے مہاجرین اور تارکین وطن کے وفاقی دفتر کے اعداد وشمار کے مطابق رواں برس شامی باشندوں کے بعد سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں افغان شہریوں کی طرف سے موصول ہوئیں۔