منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

خاتون ممبر پارلیمنٹ اور اسکے شوہر کی لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے دھلائی،وجہ جان کر شائد آپ بھی پولیس کی حمایت کریں

datetime 21  فروری‬‮  2017 |

جے پور(آئی این پی)بھا ر تی ریاست راجھستان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور اس کے شوہر کو تھانے میں بدمعاشی اور پولیس افسر کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا ،پولیس پر ہاتھ اٹھانے پر اہلکاروں نے دونوں میاں بیوی کی جم کر دھلائی کر دی ،بی جے پی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رام گنج منڈی کے علاقے مہاویر نگر میں واقع ایک سگریٹ فروش کا پولیس نے چالان کر دیا ،

جس پر مودی کی پارٹی کے درجنوں کارکنوں نے تھانے کا گھیرا کر لیا ،جس پر پولیس نے بی جے پی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ،اطلاع ملنے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی راجھستان سے معروف خاتون ممبر پارلیمنٹ کانتا میگھوال اپنے شوہر نریندرمیگھوال کے ہمراہ گرفتار کارکنوں کو چھڑانے کے لئے پولیس سٹیشن پہنچ گئیں ،کارکنوں کے ہجوم کو دیکھ کر آپے سے باہر نریندر میگھوال تھانے کے اندر ہی پولیس افسروں سے الجھ پڑے ،بات تلخی اور گالم گلوچ پر پہنچی تو نریندر میگھوال نے پولیس افسر شری رام کو دھکے دینا شروع کر دیئے ،کارکنوں کے ہجوم کو دیکھ کر آپے سے باہر نریندر میگھوال تھانے کے اندر ہی پولیس افسروں سے الجھ پڑے ،بات تلخی اور گالم گلوچ پر پہنچی تو نریندر میگھوال نے پولیس افسر شری رام کو دھکے دینا شروع کر دیئے اور پھر ڈی ایس پی چونا رام جاٹ کے منہ پر طمانچہ بھی جڑ دیا ،جس پر تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے نریندر کو گھیر لیا اور جم کر لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سوٹوں کا نشانہ بنانے لگے ،شوہر کی دھلائی دیکھ کر کانتا میگھوال آگے بڑھیں تو مشتعل اور غصے سے بپھرے پولیس والوں نے خاتون ممبر پارلیمنٹ کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا اور غنڈہ گردی کرنے والے دونوں میاں بیوی اور کارکنوں کی جم کر دھلائی کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…