چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )چارسدہ میں ہونے والے خود کش دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کور ٹ پر دہشت گر دی کے حملے اور خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الحرار نے قبول کرلی ہے ۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ چارسدہ پر تین خود کش حملہ آوروں نے دھاوا بولا تھا۔تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق چار
سدہ خود کش بم دھماکے میں شہدا کی تعداد7ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے ۔ ڈی پی او چار سدہ کے مطابق 3 خود کش حملہ آوروںکو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا ہے ۔