جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان ریلوے بھی جدید دورمیں داخل،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 20  فروری‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان ریلوے نے ای ٹکٹنگ کے لئے موبائل ایپ متعارف کروا دی، اب ریلوے کے مسافر اسمارٹ فون کے ذریعے بھی ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔گزشتہ روز وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے موبائل ایپ سروس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی آفیشل کی ایپ گوگل سٹور پر دستیاب ہے۔اوقات کار ، ٹریول، ٹکٹس، ہیلپ لائن، فریٹ اور فیڈ بیک کی آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئن لائن سروس سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 48 ٹرینیں جن کی ریزویشن ای ٹکٹنگ پر آ چکی ان کے موبائل فون پر ٹکٹ بک کروائے جا سکتے ہیں۔کسی بھی جگہ پر ٹکٹ بک کروا ئی جائے اس کے کوئی چارجز نہیں ہے، یو بی ایل اکاؤنٹ سے بھی بکنگ ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس سمارٹ فون نہیں ہوگا ان کے لئے کال سنٹرز کا اجرا ء کیا جائے گا ۔موبائل ایپ کو نئی ٹیکسی سروس سے جوڑا جائے گا تاکہ ٹرین تک آنے میں مشکلات نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ300اکانومی کلاس کی کوچز کو اے سی اسٹینڈرڈ فراہم کریں گے۔ یہ پہلا مرحلہ ہے پاور پلانٹ بھی مزید لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جرمن سٹاک کوچز کی ٹائمنگ کم رہ گئی ہے 10سے 12سال معیار بڑھائیں گے تو سوا کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انٹیرئیر ڈیزائززسے 4 ماہ میں 120کوچز کی حالت بدل دیں گے ،چھوٹی ونڈو کو بڑا کریں گے ،اندر سے باہر دیکھنے کے شیشے لگائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ2000پرانی وینز میں سے1300بہتر کریں گے 800کوچز میں سے 700 تیار ہیں 100 بھی جلد تیار کریں گے ،39جرمن 9 چین کوچز کو بھی تبدیل کر دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مارچ میں 7نئے لوکو موٹیو پاکستان پہنچنے والے ہیں ۔پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سے مل کر ڈیزائن بنائیں گے اور بی او ٹی کے ذریعے انڈر پاسز بنائیں تاکہ سکیورٹی میں چلے جائیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شالیمار ایکسپریس کے کنٹریکٹ کو بڑھانے کیلئے سفارشیں کی گئیں ہمیں ان سے 66کروڑ 66لاکھ روپے ملے لیکن اب ایک ارب 80کروڑ روپے آمدنی ہوئی، ایک ارب 14کروڑ کی زیادہ آمدنی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خسارہ کم کرکے مینٹی ننس بہتر بنانی ہے اور پیسے مزدوروں پر خرچ کرنے ہیں ۔پاکستان ریلوے کو دنیا کی بہترین ریل بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سرکاری ڈیوٹی کے اوقات میں سیاست نہیں کرتا، کام کے اوقات میں کام پورا کرتے ہیں، قوم سے وعدہ ہے ادارے کو مزید فعال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری لانا مشکل لیکن استعمال اس سے زیادہ مشکل اور پھر کمانا انتہائی مشکل کام ہے۔ ایم ایل ون منصوبے پر کام چل رہا ہے جس کے بعد پشاور سے کراچی تک ریل 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ فزیبلٹی رپورٹ تیار ہے چین کے ساتھ سی پیک پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کے لئے فزیبلٹی رپورٹ تیار ہے چین کے ساتھ سی پیک پر بات چیت کر رہے ہیں ،پشاور سے کراچی تک ٹرین 160تک چلے گی کہیں کہیں 120 تک چلے گی۔انہوں نے کہا کہ گوادر کو جیکب آباد تک لے کر جانا سی پیک ہے ،ریلویز کی چند لائنیں اہم برانچ لائنیں ہیں ،

مارچ تک ٹینڈر دیں گے ،فنانشل ریسورس تلاش کرنا ہے اس کے لئے ایشین بینک بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ چوری نہیں ہوا پہلی بار آپریشن کیا اس میں غلطیاں سامنے آ رہی ہیں ،5 ٹرینیں روزانہ چلائیں گے ،780ہوپر ویگن چل رہی ہیں 200خود تیار کریں گے 60ٹرینیں ہر ماہ تیار کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…