کراچی(این این آئی)بلاول ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر سجاول فیصل سجاد سے گاڑی چھین لی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے بلاول ہاؤس کلفٹن کے قریب سے ڈپٹی کمشنر سجاول کی گاڑی اسلحے کے زور پر چھین لی گئی۔ ابتدائی معلومات میں پولیس نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیپارٹمنٹ سجاول فیصل سجاد کو 3 نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر روکا اور فیصل سجاد کو گاڑی سے باہر نکال کر خود گاڑی
چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایاکہ گاڑی چھیننے کا واقعہ بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں ہوا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا جب کہ گاڑی میں لگے ٹریکر کی مدد سے بھی تعاقب کیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد گاڑی بن قاسم پارک کے قریب خالی پلاٹ میں لاوارث حالت میں مل گئی جب کہ واقعے میں ملوث ملزمان میں سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔