منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سانحہ سیہون شریف میں شہید ہو نے والے شہدا کے اعضا دفن کرنے کی بجائے کہاں پھینک دئے گئے ؟

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیہون(مانیٹر نگ ڈیسک)بحیثیت قوم بے حسی اس قدر عام ہو چکی ہے کہ اب ہمارے اندر انسانی نعشوں کی حرمت کا بھی خیال نہیں ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ سیہون شریف میں شہید ہونے والے شہیدوں کے اعضا کو کچرے کے ڈھیر اور گندے نالے میں پھینک دیا گیا۔ اپنے پیاروںکی تلاش میں آئے لوگ جب مزار پہنچے تو پتہ چلا کہ

ان کے پیاروں کی نعشوں کے ٹکڑے مزار میں موجود نہیں بلکہ ایک گندے نالے اور کچرے کے ڈھیر میں موجود ہیں جسے دیکھ کر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زار و قطار رو پڑے ۔واضح رہے کہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشت گردی اور ایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔ جامشورومیں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پرخودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، سب انسپیکٹررسول بخش پنہورکی درخواسر پرخودکش بمبار سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں دہشت گردی اورایکسپلوزوایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گی ہیں۔ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق 4 نامعلوم افراد ریکی کرتے رہے اوروقوعہ کے بعد فرارہوگئے، مزار پر7 بج کر ایک منٹ پر دھماکہ ہوا جس میں 74 افراد جاں بحق اور140 زخمی ہوئے۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…