پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 مطلوب دہشتگرد مارے گئے

datetime 18  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی ) ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 3 مطلوب دہشتگرد  مارے گئے۔  ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پرسیکیورٹی فورسز نے ناکے پر ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کر دی،

سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تینوں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے کلاچی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مقبول، شفیع اورسعد کے نام سے ہوئی  ، ہلاک ہونے والے حملہ آور متعدد کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ صوبائی حکومت نے مقبول نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے 10 لاکھ روپے انعام مقررکر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل درگاہ لعل شہباز قلندرمیں ہونے والے خودکش حملے میں 88 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہیں جبکہ حملے کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…