اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عبدالستارایدھی کی وفات کے بعد حکومت نے آنکھیں پھیرلیں ،بیرون ملک سے منگوائی گئیں تین ایمبولینسوں پرایک کروڑروپے سے زائد ٹیکس مانگ لیاگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ایدھی فائونڈیشن کی بیرون ملک سے آنے والی تین ایمبولینسوں پرایک کروڑروپے مانگ لیاہے ۔
واضح رہے کہ حکومت نے ایدھی فائونڈیشن کوامدادی اشیاپرٹیکس کی چھوٹ دے رکھی تھی لیکن عبدالستارایدھی کی وفات کے بعداب حکومت نے بیرون ملک سے منگوائی گئی تین ایمبولینسوں پرایک کروڑروپے کاٹیکس لگادیاہے ۔