کراچی (آئی این پی) منگھو پیر میں رینجرز مقابلے میں ہلاک 5دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی‘ شناخت ملک تصدق حسین‘ نوشاد ماما‘ شہزاد احمد‘ شیر داد اور عزیز اﷲ کے ناموں سے ہوئی ‘ تصدق حسین 2002 میں صحافی ڈینیل پرل کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا۔ جمعہ کو ترجمان رینجرز کے مطابق منگھو پیر میں
رینجرز مقابلے میں ہلاک پانچ دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی۔ شناخت تصدق حسین‘ نوشاد ماما‘ شہزاد احمد‘ شیر داد اور عزیز اﷲ کے ناموں سے ہوئی۔ تصدق حسین کالعدم لشکر جھنگوی کا کمانڈر تھا اور 2002 میں صحافی ڈینیل پرل کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا مقابلے میں کالعدم تنظیم کے گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔