سیہون شریف (مانیٹرنگ ڈ یسک)درگاہ لال شہبازقلندرمیں خودکش دھماکہ جس میں 72سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 250سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے زخمیوں کازیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے خون
عطیہ کرنے کی اپیل کردی ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق اس وقت اے پازیٹو،بی نیگیٹواوراو پازیٹوکی شدید ضرورت ہے ۔اپیل میں کہاگیاہے کہ سہیون شریف کے نزدیکی علاقوں کے رہنے والے اس وقت خون عطیہ کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کوبچایاجاسکے ۔