بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی خاتون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔ناسا میں کس اہم ترین عہدے پرے فائز ہیں

datetime 16  فروری‬‮  2017 |

فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پیدا ہونی والی خاتون سائنسدان اب ناسا کے ایک اہم ترین عہدے پر تعینات ہیں اور بعض حالات میں راکٹ اور خلائی سواریاں ان کی اجازت کے بغیر اڑان نہیں بھرسکتیں۔خاتون سائنسدان حِبا رحمانی پاکستان میں پیدا ہوئیں لیکن اوائل عمری میں وہ کویت منتقل ہوگئیں۔ اس کے بعد عراق جنگ میں انہیں اپنے والدین کے ساتھ اردن اور عراق کے درمیانی سرحد پر

کچھ وقت پناہ گزین کے طور پر گزارنا پڑا۔ اس دوران انہیں لق و دق صحرا کی ریت پر سونا پڑا لیکن ریگستان کی اندھیری رات میں ٹمٹماتے ستارے دیکھ کر انہیں فلکیات کا شوق پیدا ہوگیا تاہم وہ دوبارہ پاکستان آگئیں۔جب کویت عراق جنگ ختم ہوئیں تو حِبا اپنے والدین کے ساتھ کویت آگئیں اور ابتدائی تعلیم کو جاری رکھا۔ 1997 میں حِبا نے یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا میں داخلہ لیا اور وہ انجینیئر بننے کی خواہشمند تھیں۔ 2000 میں گریجویشن کے بعد حِبا رحمانی مشہور طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے وابستہ ہوئیں اور وہاں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے مختلف حصوں کی جانچ کا کام کیا۔بعد ازاں انہیں خلانورد بننے کا شوق ہوا اور اس کے لیے انہوں نے جارجیا ٹیک سے ماسٹرز کی ڈگری لی۔ 2008 میں انہوں نے کینیڈی اسپیس سینٹر، فلوریڈا میں باقاعدہ ملازمت کی۔ وہ ایک انجینیئر کی حیثیت سے جدید ترین راکٹوں کا قبل ازوقت پرواز جائزہ لیتی ہیں اور اس سے وابستہ مشکلات کو حل کرتے ہوئے مفید مشورے بھی دیتی ہیں۔ مختصراً یوں کہا جاسکتا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر شاید ہی کوئی راکٹ پرواز کرسکتا ہے۔حِبا رحمانی اب ناسا میں ایویانکس اینڈ فلائٹ کنٹرول انجینیئر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ راکٹوں کے علاوہ حِبا پیگاسس، ایکس ایل اور فیلکن نائن جیسے جدید خلائی طیاروں کی ٹیسٹنگ اور جائزے کا کام کرچکی ہیں۔

hibababy-1487179111 hibacenter-1487179116



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…