اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سبزیاں صحت کیلئے سب ہی فائدے مند ہوتی ہے ۔جن کا استعمال ہم سب ہی کرتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ان کے فوائد سب کو معلوم ہو ۔سبزیاں بہت سے امراض سے بچاؤ میں مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔ایسی ہی قیمتی ایک سبزی بھنڈی بھی ہے جوخوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہر کسی کو پسند ہوتی ہے۔بھنڈی میں پچاس فیصد ریشہ پایا جاتا ہے
جو آنتوں میں حجابت کے عمل کو آسان کرتا ہے ۔ آنتوں کو صحت مند رکھتاہے اورسرطان سے بچاتاہے۔بھنڈی کا ریشہ خون میں موجود شکر کو معمول پر رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اس کے اجزاء آنتوں میں سے شکر کے جذب ہونے کی مقدار کو قابومیں رکھتے ہیں۔اس میں کچھ اجزاء ایسے بھی ہوتے ہیں جو کولیسٹرول میں مل کر ہمارے پتے کے تیزابی مادوں کو روکنے میں مدد گار ثابتہوتے ہیں۔