اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

کوئٹہ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہو جانے والے اہلکار کی والدہ نے کیا کہہ دیا؟

datetime 14  فروری‬‮  2017 |

کوئٹہ (آئی این پی ) بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ کے شہید عبدالرزاق کے آخری الفاظ ’’ماں میرے لئے دعا کرنا‘‘بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار شہید عبدالرزاق کی والدہ نے کہاہے کہ ان کو اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ،انہوں نے جان کانذرانہ دیکر کئی لوگوں کی جانیں بچائی ۔یہ بات شہید عبدالرزاق کی والدہ نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ

دھماکے سے قبل وہ گھر میں بھتیجے کے ساتھ کھیل رہا تھا وہ اپنے بھتیجے سے بہت پیا کرتا تھا جس کے بعدانہیں فون پر اطلاع ملی ،انہوں نے جاتے ہوئے مجھ سے آخری بار یہی کہاکہ ماں میرے لئے دعا کرنا وہ چلا گیا میرے بیٹوں میں وہ تیسرے نمبر پر تھا مجھے ان کی شہادت سے متعلق رات کو دیر سے بتایاگیا پہلے ٹی وی پر ان کی شہادت سے متعلق خبریں چل رہی تھی تو گھر کے دیگر افراد نے ٹی وی بند کرکے کہا کہ وہ صرف زخمی ہوا ہے ہم ہسپتال جارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ میرے بچوں میں میرا سب سے زیادہ خیال رکھنے والا عبدالرزاق تھا انہوں نے شادی نہیں کی تھی پوچھنے پر کہتاتھاکہ اگر میں شادی کروں اور اگر میں کسی دھماکے میں شہید ہوگیاتو گھر والوں کا خیال کون رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…