جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سپر لیگ فکسنگ سکینڈل،سنگاکارا بھی میدان میں،پاکستانیوں کے زخموں پر مرہم رکھ دیا،قابل تحسین اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے کہا ہے کہ جو کچھ ہونا تھا وہ ہوچکا اور اب یہ وقت تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز کرنے اور اچھی کارکردگی دکھانے کا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی اور اطمینان ہے کہ ہماری ٹیم کا کھلاڑی کلیئر ہوگیا جس کے بعد پوری ٹیم نے شاہ زیب حسن کو میدان میں بھرپور حوصلہ دیا اور وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کھیلے۔ وہ اچھی بیٹنگ کررہے تھے لیکن بدقسمتی سے 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے لیکن وہ ذہنی

طور پر بالکل تیار دکھائی دے رہے تھے حالانکہ وہ وقت ان کے لیے پریشان کن تھا۔کمار سنگاکارا نے اس پورے معاملے کو صحیح طریقے سے نمٹائے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی تعریف کی اور کہا کہ ‘پروفیشنل کھلاڑیوں کی حیثیت سے ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس کھیل کی عزت کریں اور کسی بھی قسم کی کرپشن کو اس کھیل میں نہ آنے دیں۔سنگاکارا نے اپنی ٹیم کی دو میچوں میں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اگلے میچوں میں سخت محنت کرنا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…