اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی قانون ڈونلڈ ٹرمپ کے آگےبے بس ہو گیا ، ٹرمپ کا بڑ ااعلان

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سات مسلم ممالک کے خلاف عائد پابندیوں کو معطل کرنے والے ججوں کو ایک بار پھر نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا قانونی نظام ٹوٹ چکا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ایک ٹویٹ میں انھوں نے ایک اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے پابندیوں کے اعلان کے بعد ملک میں آنے والے پناہ گزینوں میں سے 70 فیصد کا تعلق انہی مشتبہ ممالک سے ہے۔انہوں نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے کہا کہ پیر یا منگل تک ’بالکل نیا‘ حکم جاری کیا جا سکتا ۔یہ بات انھوں نے ان کے پہلے حکم نامے کو معطل قرار دینے وال جج کی جانب سے حکم نامے کی معطلی پر دوبارہ غور کی تجویز کے بعد کہی ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ بہت ہی معمولی‘ تبدیلی ہو گی۔ تاہم انھوں نے تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔ٹرمپ نے صحافیوں سے کہاکہ ہم یہ جنگ جیت جائیںگے۔ بدقسمتی سے اس میں وقت لگتا ہے لیکن ہمارے پاس کئی دوسرے اختیارات بھی ہیں۔ اس میں بالکل نیا حکم بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس

کے تحت عراق، ایران، شام، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے امریکہ آنے والوں کے ویزے 90 روز تک معطل کر دیے گئے تھے۔اس کے علاوہ شام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی امریکہ آمد پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔ادھر صدرٹرمپ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نئے حکمنامے میں عراق کو استثنی دیا جاسکتا ہے جبکہ باقی تمام چھ ممالک پر پابندی برقراررہے گی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…