ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دو سو الفاظ آ پ کو امر یکہ میں ہوٹل کا مالک بنا سکتے ہیں

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک )بعض اوقات انسان کی قسمت اسے زمین کی پستیوں سے آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیتی ہے لیکن اس میں اس کی دماغی صلاحتوں کا بھی عمل دخل ہوتا ہے تو لیجئیے اگر آپ خوبصورت اور دل میں اتر جانے والی تحریر لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو امریکا میں دس لاکھ ڈالر مالیت کا ہوٹل آپ کا منتظر ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک مضمون لکھنا ہوگا اور اس مقابلے میں شامل ہونے کے لیے صرف 125 ڈالر خرچ کرنا ہوں گے۔امریکا کے علاقے نیو انگلینڈ ان میں موجود ”دی بیڈ اینڈ بریک فاسٹ“ نامی ہوٹل کی مالک 68 سالہ سیج اپنے ہوٹل کو ایک ایسے شخص کے حوالے کرنا چاہتی ہیں جو بہترین لکھاری ہو اور اپنی سوچ کو تحریر میں لاکر لوگوں کا دل جیتنے کا فن جانتا ہو اس کے لیے سیج نے ایک مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کردیا ہے اور لوگوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ 200 الفاظ کا مضمون لکھیں اور صرف 125 ڈالر جمع کرا کر مقابلے کاحصہ بن جائیں۔ سیج کا کہنا ہے کہ مضمون کا موضوع ہے، ”میں یہ ہوٹل کیوں خریدنا چاہتا ہوں اور اسے کیسے چلاو¿ں گا“سیج کو ہوٹل کی ملکیت کیسی ملی اس کی دلچسپ تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج سے 22 سال قبل اس ہوٹل کے پہلے مالک نے ریٹائرمنٹ سے قبل اسی طرح کے مضمون نویسی کا مقابلے کا انعقاد کیا جس کی فیس 100 ڈالرتھی اور میں نے بڑے ذوق و شوق سے اس مں حصہ لیا اور یہ مقابلہ جیت کر ہوٹل کی مالک بن گئی اور اب چاہتی ہوں کہ میرے بعد آنے والا مالک بھی اسی طرح اس ہوٹل کو حاصل کرے اور اس روایت کو ا?ئندہ بھی برقرار رکھے۔دی بیڈ اینڈ بریک فاسٹ“ ہوٹل 1805 میں پورٹ لینڈ کے قصبے لوویل میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کے اب تک کئی مالک تبدیل ہوچکے ہیں۔ سیج کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ اس مقابلے میں 7500 انٹریز ہوں گی اور ایک انٹری کی قیمت 125 ڈالر ہے جس سے انہیں 9 لاکھ 37 ہزار ڈالر جمع ہونے کی توقع ہے جو کہ ہوٹل کی اصل قیمت سے کچھ ڈالر ہی کم ہے۔ مقابلے کے شرکا میں سے 20 فائنلسٹ کا انتخاب ایک کمیٹی کرے گی جبکہ اس میں سے جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان 21 مئی کو کیا جائے گا۔تو پھر سوچیں نہیں دے ڈالیں انٹری ہوسکتا 10 لاکھ ڈالر کا ہوٹل آپ کا ہی منتظرہو!

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…