حیدرآباد(نیوزڈیسک)شرجیل خان کی رہائش گاہ کے باہر عوام جمع،حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق فکسنگ کے شبے میں پابندی کا شکار دو کھلاڑیوں میں سے ایک شرجیل خان کی حیدرآباد میں واقع رہائش گاہ کے باہر ان کے چاہنے والوں نے پی سی بی کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے ،شائقین کرکٹ شرجیل خان کو کسی طورپر بھی فکسنگ میں ملوث ماننے کو تیار نہیں ہیں ، کرکٹ شائقین کا کہناتھا کہ شرجیل خان مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ان کو پھنسانے کے لئے یہ سارا ڈرامہ رچایاگیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم پی سی بی کے فیصلے پر
شدید احتجاج کرتے ہیں یہ کیسے ہوسکتاہےکہ کوئی کھلاڑی خودہوٹل میں باقاعدہ ملاقاتیں کرکے فکسنگ کے معاملات طے کرے جبکہ ایسے مقصد کے لئے کسی دوسرے کو بھی استعمال میں لایاجاسکتاہے اور فون سمیت سوشل میڈیا ایپس جیسی متعدد سہولیات میسر ہونے کے باوجود سر عام ایسے معاملات کاکا الزام لگانا سراسر سازش ہی دکھائی دیتاہے۔تمام کھلاڑیوں کو معلوم ہے کہ آج کل کے دور میں عام لوگوں کے علاوہ انٹی کرپشن سے متعلق آئی سی سی کے اداروں سمیت مقامی انٹیلی جنس ادارے تک سب کھلاڑیوں پر نظر رکھتے ہیں تو پھر ا یسے میں کوئی بھی کھلاڑی ایسی حرکتیں خود نہیں کرسکتا۔