جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

تیسری بڑی سیاسی قوت ،پرویزمشرف کادھماکہ خیز اعلان

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے ملکی سیاست میں بھر پور کردارادا کرنے اور عام انتخابات 2018کیلئے تیاریاں شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں جلد تیسری بڑی سیاسی قوت سامنے لائیں گے،

سابق صدر نے  کہا کہ ملک کو درپیش گونا گوں مسائل حل کرنا چاہتا ہوں،پارٹی کو 2018کے انتخابی میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اتارنے کیلئے جدید تکنیک استعمال میں لائی جائے۔ وہ جمعرات کو دبئی میں پارٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ،اجلاس میں اے پی ایم ایل کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی اور سوشل میڈیا کے ماہرین نے پرویز مشرف کو میڈیا سٹریٹیجیز اور منصوبہ بندی بارے پریفنگ دی۔ اس موقع پر میجر جنرل(ر)راشد قریشی ،ڈاکٹر محمد امجد اور غوث شہزاد بھی موجود تھے۔اس موقع پر پرویز مشرف نے میڈیا سے متعلق منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے میری سوچ اور منصوبہ بندی عوام تک موثر انداز میں پہنچائی جائے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ پارٹی کو 2018کے انتخابی میدان میں پوری تیاری کے ساتھ اتارنے کے لئے جدید تکنیک استعمال میں لائی جائے،ملک کو درپیش گونا گوں مسائل حل کرنا چاہتا ہوں،مختلف سیاسی شخصیات رابطے میں ہیں،جلد تیسری بڑی سیاسی قوت سامنے لائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…