نئی دہلی(این این آئی) 21 سالہ ہندوستانی کرکٹر موہت اہلاوت نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹی20 میچ میں ٹرپل سنچری اسکور کر ڈالی۔دہلی کے مقامی ٹورنامنٹ فرینڈز پریمیئر لیگ میں موہت نے صرف 72 گیندوں پر 300 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 18 اوورز کے اختتام پر 250 رنز بنائے تھے لیکن آخری دو اوورز میں 50 رنز بنا کر ٹرپل سنچری مکمل کی
جہاں آخری اوور میں انہوں نے لگاتار پانچ چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔انہوں نے اس اننگز کے دوران 39 چھکے اور 14 چوکے لگائے جس کی بدولت ان کی ٹیم نے ٹی20 میچ میں دو وکٹ کے نقصان پر 416 رنز بنائے۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ سری لنکن بلے باز دھنوکا پتھی رانا کے پاس ہے جنہوں نے 2007 میں 72 گیندوں پر 277 رنز بنائے تھے۔