بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معجزہ، 92 سالہ فلسطینی کے ہاں اولاد کی نعمت،بیٹی کی پیدائش بچی کی پیدائش قدرت کاملہ کی دلیل اور ہمارے لیے سرپرائز ہے، والدین کی گفتگو

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رام اللہ(این این آئی)فلسطین میں ایک معمر شہری کے ہاں بچی کی پیدائش نے عام لوگوں ہی کو نہیں بلکہ طبی ماہرین کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ بچی کے والد کی عمر 92 سال اور والدہ کی 42 سال سے زیادہ ہو چکی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نو مولودہ کے والد 92 سالہ الحاج محمود العدم کا تعلق مقبوضہ مغری کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے بیت اولا قصبے سے ہے۔ انہوں نے بچی کا نام ’تمارا‘ رکھا اور کہا ہے کہ وہ قدرت کے اس عظیم تحفے پر خود بھی حیران ہیں۔ الحاج محمود العدم نے بتایا کہ ان کے پہلے بھی آٹھ بیٹیاں اور پانچ بیٹے ہیں۔ اللہ نے ان میں ایک اور بچی کا اس وقت اضافہ کیا جب انہیں اس کی کوئی امید نہیں تھی۔ یہ اللہ کی مشیت، قدرت کاملہ کی دلیل اور ہمارے لیے سرپرائز ہے۔تمارا کی ماں عبیر العدم کی عمر 42 سال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پہلے شوہر فوت ہو گئے تو میں نے الحاج العدم سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی تھی۔ میرے شوہر کی پیرانہ سالی اور میری ڈھلتی عمر میں اولاد کی توقع بالکل نہیں تھی۔ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ ڈھلتی عمر کے ساتھ مردوں میں بچوں کی پیدائش کی صلاحیت کم سے کم تر ہوتی جاتی ہے۔ دائمی امراض مثلا فشار خون کی کمی بیشی، شوگر اور بڑھاپے کے امراض تولیدی جراثیم کو بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ مردوں میں بچے پیدا کرنے کے جراثیم اچھی صحت سے مشروط ہیں مگر بڑھاپے میں اچھی خوراک بھی بچے پیدا کرنے میں معاون نہیں ہو سکتی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…