بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد کرکٹر پر پابندی عائد کر دی

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے نسل پرستانہ ٹویٹ کرنے پر پاکستانی نژاد آل راﺅنڈ ماجد حق پر ورلڈکپ کے بقیہ میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مصباح الحق کیلئے طالبان نے خاص حکم جاری کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ کی ٹیم میں کھیلنے والے پاکستانی نژاد آل رائونڈر ماجد حق کو سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جس پر انہوں نے سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ پر نسل پرستی کا الزام لگاتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ”اگر آپ اقلیت میں ہوں اور رنگ و نسل کو اہمیت دی جائے تو پھر وہاں جگہ بنانا مشکل ہو جاتا ہے اور اسی لئے وہ نسل پرستی کا شکار ہوئے ہیں۔ سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس ٹویٹ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف قرار دے کر ماجد حق پر ورلڈکپ کے بقیہ میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔

یونس نے اپنی زندگی کی بڑی غلطی کا اعتراف کر لیا

یاد رہے کہ ماجد حق سکاٹ لینڈ کی جانب سے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر ہیں جنہوں نے اب تک 60 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 3 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…