لندن(آئی این پی) برطانوی پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیدیا جبکہ سپریم کورٹ نے یورپی اتحاد سے علیحدگی کیلئے پارلیمنٹ کی توثیق کو لازمی قرار دیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بریکسٹ بل پر رائے شماری ہوئی 498 ارکان نے حمایت جبکہ 114نے مخالفت میں ووٹ دیا
اس طرح برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کا بل اکثریت رائے سے منظور کرلیا گیا بل منظور ہونے کے بعد حکومت آرٹیکل 50 کے تحت یورپی اتحاد سے علیحدگی کا عمل مارچ میں شروع کردے گی۔واضح رہے کہ برطانوی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کیلئے پارلیمنٹ سے منظوری ضرور لی جائیقرارداد کے منظوری کے بعد اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں عوامی فیصلے کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔