پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

موبائل کی بیٹری اب بجلی کی بجائے کس طرح مفت چارج ہوگی؟ پاکستانی طالبعلموں کا شاندار کارنامہ۔۔دنیا حیران رہ گئی!!

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک) ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی کے مصداق پاکستانی طالبعلموں نے ایک شاندار سائنسی کارنامہ سر انجام دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق دانش سکول چشتیاں کے تین طالبعلموں احمد احسن، نعیم احسن اور لیاقت علی نے ایسی موبائل فون بیٹری ایجاد کر لی ہے جو بجلی سے چارج نہیں ہوگی بلکہ انسانی آواز سے چارج ہوگی۔

تینوں طالبعلموں کی ایجاد کردہ یہ بیٹری کال پر بات کرتے ہوئے ساتھ ساتھ چارج ہوتی جائے گی۔ متذکرہ طلباء نے فزکس کے استاد حق نواز کی نگرانی میں پراجیکٹ تیار کیا ہے ۔ جس کے ذریعے موبائل فون صارفین جتنی بات کریں گے انکے موبائل کی بیٹری چارج ہوتی رہے گی۔ چشتیاں سے تعلق رکھنے والے ان تینوں طلباء کے سائنسی پراجیکٹ کو بین الاقوامی کمپنی انٹل سائنس کے زیر اہتمام کامسیٹس یونیورسٹی لاہور میں قومی سطح پر منعقد ہونے والے سائنسی پراجیکٹ کے مقابلوں میں پیش کیا گیا ہےجہاں اس ایجاد دنیا بھر کے سائنسی ماہرین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔اس مقابلے میں عالمی سائنسی ماہرین نے تینوں طلباء کا پراجیکٹ کامیاب قرار دے کر تیرہ سے بیس مئی کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں بین الاقوامی سطح پر منعقد ہو نے والے انٹل سائنسی پراجیکٹ مقابلہ کے لیے سیلکٹ کر لیا ہے ۔ چنانچہ طلباء نے اپنے استاد کی قیادت میں گیارہ مئی کو امریکہ روانہ ہوں گئے۔دانش سکول کے پرنسپل محمد یٰسین مرزا نے مزید بتایا کہ تینوں طلباء کا تیار کردہ پراجیکٹ قابل ستائش ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پراجیکٹ کی کمرشل بنیادوں پر کامیابی سے کروڑوں لوگ استفادہ کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…