ممبئی (این این آئی)مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم دنگل نے جہاں بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی ہے تو وہیں کنگ خان کی فلم رئیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ نہ صرف بھارتی سینماؤں میں کامیاب ہو چکی ہے بلکہ بین الاقوامی طور پر بھی اسے بہت سراہا جا رہا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق فلم ’رئیس‘ بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کا
بزنس کر چکی ہے تو وہیں بیرون ممالک بھی اسے بہت پسندیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ فلم ’رئیس‘ نے انٹرنیشنل مارکیٹ کے تمام چھوٹے بڑے ریکارڈ توٹ دیے ہیں۔ حتیٰ کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کو بھی گلوبل سطح پر اتنی کامیابی نہیں ملی تھی جتنی ’رئیس‘ کے حصے میں آئی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق برطانیہ میں نمائش کے پہلے ہی دن ’رئیس‘ نے 1 لاکھ 26 ہزار پاؤنڈ کا بزنس کیا تھا جبکہ دوسری جانب ’دنگل‘ نے ریلیز کے پہلے دن 1 لاکھ 21 ہزار پاؤنڈز کمائے تھے۔ اگر امریکی اور کینیڈین مارکیٹ کی بات کی جائے تو وہاں ’’رئیس‘‘ اب تک 3 لاکھ 75 ہزار ڈالرز سے زائد بزنس کر چکی ہے جبکہ اس کے مدمقابل فلم ’دنگل‘ نے 3 لاکھ 28 ہزار 227 ڈالرز کی کمائی کی تھی۔